تعارف
سوال [۱] فرائض قلبیہ کے کیا معنی ہیں۔ اس کی کچھ مثالیں دیجیے ؟
جواب[۱] دل کی ایسی خوبیاں جو ایک مومن کے لیے ضروری ہیں انھیں فرائض قلبیہ کہتے ہیں۔ جیسے خوف خُدا ، صبر، شکر، اخلاص ، توکل وغیرہ ۔
سوال[۲] فرائض قلبیہ کا علم سیکھنا کیسا ہے ؟
جواب[۲] فرائض قلبیہ کا علم سیکھنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے کیوں کہ جب ان خوبیوں کا علم ہوگا تو انھیں حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔